اعتزاز احسن نے ارشد شریف کے قتل میں کونسی دو ایجنسیوں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کر دیا؟ ہلچل مچ گئی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ ارشد شریف کے قتل میں ’را‘ اور بلیک واٹر ملوث ہوسکتی ہے، ارشد شریف قتل میں ہماری ملکی ایجنسیوں کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا،چوتھے شوٹر کو کیوں پیش نہیں کیا ہماری ایجنسیزکو راز تک پہنچنا چاہیے۔

ایک بات واضح ہے کہ یہ کنٹریکٹڈ کلنگ ہے۔ ارشد شریف قتل میں ایک بات واضح ہے کہ یہ کنٹریکٹڈ کلنگ ہے، اس میں ملکی ایجنسیوں کا کوئی کردار نہیں ہوسکتا، کیونکہ آپ کو یاد ہوگا کہ ارشد شریف نے فرنٹ لائن میں جاکر شمالی وزیرستان میں جاکر فوج کے سپوکس پرسن بن کر بڑے زبردست پروگرام کیے تھے، ارشد شریف کا فوج کے ساتھ اچھا تعلق رہا۔انہوں نے کہاکہ ارشد شریف کے قتل میں ’را‘ بھی ملوث ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کل ایک بڑے اینکر نے بلیک واٹر کی بات کی تھی، کہ وہاں بلیک واٹر کے بندے بھی وہاں ٹھہرے ہوئے تھے جب ارشد وہاں سے گئے تو وہ بندے بھی چلے گئے تھے۔ایک بار مبینہ طور پر ہمارا بلیک واٹر سے ٹاکرا ہوا تھا جب ریمنڈ ڈیوس نے دن دیہاڑے نوجوان مار دیے تھے لیکن پھر اس کو امریکا لے گیا تھا۔اب پھر بلیک واٹر کا نام لیا جارہا ہے، اگر اب بھی اس نے کیا تو پھر کنٹریکٹڈ کلنگ ہے اور جس نے کروایا اس نے تصاویر، ویڈیو بھی منگوائی ہوں گی۔

انہوں نے کہا کہ کینیا پولیس نے چار شوٹرز میں سے ایک زخمی افسر کو تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش نہیں کیا، ہمارے پاس ایسی ایجنسیز ہیں جو اس راز تک پہنچ سکتی ہیں، اور ان کو پہنچنا چاہیے کہ کیوں چوتھے بندے کا انٹرویو نہیں کرنے دیا گیا ، کینیا پولیس کی شہرت اچھی نہیں ہے، پولیس کو سب سے پہلے ارشد شریف کا فون اور لیپ ٹاپ جو پاکستان میں موجود ہے اس کا بھی جائزہ لینا چاہیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close