شبلی فراز نے عمران خان کی صحت سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور(آئی این پی) شبلی فراز نے عمران خان کی صحت سے متعلق بڑا دعویٰ کر دیا۔۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ عمران خان صحت یاب ہورہے ہیں، امید ہے کہ وہ پنڈی میں ہماری قیادت کریں گے۔ انہوں نے حقیقی آزادی مارچ کے شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی سیکیورٹی پنجاب پولیس کے پاس ہے۔

دو صوبوں کی پولیس ان کی سیکیورٹی کے لیے تعینات کی گئی ہے۔شبلی فراز نے کہا کہ ملکی بقا فوری انتخابات میں ہے، ایک ایک دن غیریقینی صورت حال میں گزر رہا ہے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں