سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان اچانک ملتوی، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) سعودی عرب کے وزیر اعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا۔محمد بن سلمان ایشیا کا دورہ کر رہے تھے جو کہ ملتوی کردیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی ان کا پاکستان کا دورہ بھی ملتوی ہوگیا ہے۔ وہ اب انڈونیشیا کے شہر بالی جائیں گے اور جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے 21 نومبر کو خطے کا دورہ کرنا تھا جس میں پاکستان کا دورہ بھی شیڈول تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کی نئی تاریخوں کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ نجی ٹی وی سفارتی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ اگر پاکستان کے سیاسی حالات مزید خراب ہوئے تو سعودی ولی عہد کا دورہ مزید تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے۔ اینکر پرسن غریدہ فاروقی نے دعویٰ کیا ہے کہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان کی سیاسی صورت حال کی وجہ سے ملتوی کیا گیا ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مشرقِ وسطیٰ اور سعودی عرب کے شاہی خاندان کے انتہائی قریبی سمجھے جانے والے علامہ طاہر اشرفی نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ہے ” سعودی ولی عہد امیر محمد بن سلمان کا صرف دورہ پاکستان ہی نہیں دیگر ممالک کا دورہ بھی ملتوی ہونے کی اطلاعات ہیں، لیکن حتمی اعلان کا سب کو انتظار کرنا چاہیے، دورہ ملتوی ہونے کی وجہ پاکستان کے حالات کو قرار دینا درست نہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں