ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کیلئے خوشخبری، پنشن میں بڑا اضافہ کردیا گیا

لاہور(پی این آئی)حکومت پنجاب کی جانب سے پینشنرز کی کم از کم پینشن 6000سے بڑھا کر دس ہزار کردی گئی۔ فیملی پینشن 4500سے بڑھا کر 7500روپے ماہانہ ہو گی ، وہ پینشنرز جن کی عمر 75سال سے زیادہ ہے ان کی کم از کم پینشن 15000روپے ماہوار ہو گی، 75سال کی عمر کو پہنچنے والے مرحوم پینشنرز کی بیوگان یا ان کے لواحقین کے لیے فیملی پینشن کی شرح کم از کم 11250روپے ماہانہ ہوگی۔ اس حکم کا اطلاق یکم جولائی 2018یا اس کے بعد ریٹائر ہونے والے پینشنرز پر ہو گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close