میجر (ر) خرم حمید نے انیل مسرت کو زمین کیسے خرید کر دی؟بالآخرپتہ چل گیا

اسلام آباد(پی این آئی)جولائی 2019 میں میانوالی میں ہسپتال کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے انیل مسرت کی مالی معاونت کا شکریہ ادا کیا تھا۔ بی بی سی اردو کے مطابق میانوالی کے علاقہ موسیٰ خیل میں انیل مسرت کے مالی تعاون سے ہسپتال کے لیے چار سو کنال جگہ خریدی گئی۔مشتاق نیازی جو کہ مقامی زمین دار ہیں اور اُن کی زمین اس چار سو کنال زمین کے ساتھ بھی ہے، کا کہنا تھا یہ زمین انیل مسرت نے خریدی

اور زمین کی خریداری میں میجر(ر) خرم حمید کا بنیادی کردار تھا۔زمین کے مالکان میں سے عمران یوسف ایڈووکیٹ نے ہمیں بتایا کہ یہ زمین لگ بھگ چار سو کنال کے قریب تھی۔ یہ ہماری وراثتی زمین تھی، جو ہسپتال کے لیے سستے داموں ہم نے فروخت کی، بلکہ ایک لحاظ سے گفٹ کی۔ میجر خرم کا میرے بھائی کے ساتھ تعلق رہا ہے۔اس زمین کی فروخت میں اُن کا کردار تھا۔ ہم نے ہسپتال کے لیے زمین دی مگر ابھی تک اس پر کوئی کام نہیں ہوا۔

اس طرح کی اطلاعات مقامی صحافیوں اور سیاستدانوں نے بھی بتائیں۔اس ضمن میں میجر (ر) خرم حمید کا کہنا تھا کہ یہ زمین میری وجہ سے خریدی گئی۔ یہ اور اس طرح کی دیگر ذمہ داری نبھانے پر مجھے علیمہ خان کا اعتماد حاصل ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close