میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی کون؟ تحریک انصاف کے سینئر رہنما چکرا گئے

اسلام آباد (پی این آئی) میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی کون ہیں؟ تحریک انصاف کے سینئر رہنما چکرا گئے۔روزنامہ جنگ میں عاصم جاوید کی شائع خبر کے مطابق خرم حمید روکھڑی نے گزشتہ روزنجی ٹی وی پروگرام میں حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کے حوالے سے اہم انکشافات کئے تھے جس پر انہیں جمعہ کو پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر

پاکستان تحریک انصاف سے نکال دیا گیا۔ ان کی بنیادی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹیفیکیشن پی ٹی آئی میانوالی کے ضلعی صدر نے جاری کیا۔ تاہم میجر ریٹائرڈ خرم حمید روکھڑی کے حوالے سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر شہباز گل اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان فیاض الحسن چوہان لاعلم نکلے۔ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ یہ صاحب ہیں کون؟ ان کے بارے میں نہ کبھی پہلے دیکھا نہ سنا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close