تھری سٹار جرنیلوں کی اہم کانفرنس،کتنے فیصد کمانڈرزنے مارشل لا لگانے کی مخالفت کی؟نجم سیٹھی کا تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی)2 روز قبل راولپنڈی میں تھری سٹار جرنیلوں کی بہت اہم کانفرنس ہوئی ہے جس میں تمام کور کمانڈرز بھی شامل تھے۔ اس ملاقات میں پانچ بڑے موضوعات پر بحث ہوئی اور ان سے متعلق اہم فیصلے لیے گئے ہیں۔سینئر صحافی نجم سیٹھی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں 90 فیصد کمانڈرز نے مارشل لاء کی مخالفت کی ہے۔ وہاں یہ سوال اٹھایا گیا تھا لیکن اس پر دو سے تین جرنیلوں کے علاوہ کسی کی حمایت سامنے نہیں آئی، نجم نجم سیٹھی نے مزید کہا کہ کانفرنس میں جنرل باجوہ نے ایک مرتبہ پھر کہا ہے کہ میں توسیع نہیں لینا چاہتا اور اس بات کا افسروں کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف نے الوداعی دورے شروع کردئیے ہیں ، جس کے بعد ان کی مدت ملازمت میں توسیع کی افواہیں دم توڑ گئی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close