عمران خان سے سخت انٹرویو، جرمن ٹی وی کی خاتون اینکر کو جان سے مارنے اور زیادتی کی دھمکیاں

برلن (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان سے سخت سوال کرنے والی جرمن ٹی وی اینکر کا کہنا ہے کہ بطور ٹی وی اینکر اپنے پروفیشنل کیریئر میں انہیں کئی بار سوشل میڈیا پر جنسی زیادتی اور قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں۔ اس اعتراف کے بعد جرمن ٹی وی کی خاتون اینکر میلیسا چان (Melissa Chan) نے ٹوئٹر پر اپنے تمام کمنٹس بند کر دیے ہیں۔ جرمن ٹی وی کی خاتون اینکر نے پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان سے انٹرویو کے بعد کمنٹس بند کرنے سے متعلق سوال پر کہا کہ اس سے نمٹنے کا یہی طریقہ ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جرمن ٹی وی کی اینکر میلیسا چان نے عمران خان سے پوچھا تھا کہ آپ تحریک عدم اعتماد کے باعث گئے اقتدار کی واپسی کے لیے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کر کے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں، کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے؟ اس پر عمران خان نے سوال کا براہِ راست جواب نہیں دیا تھا اور کہا تھا کہ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی۔

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ افسوس کہ اپنے دور میں قانون کی حکمرانی کا نفاذ نہیں کرسکا۔ یہ بات اہم ہے کہ اس سے پہلے سی این این کی اینکر بیکی اینڈرسن نے بھی سابق وزیر اعظم عمران خان سے لائیو انٹرویو کے دوران قاتلانہ حملے کے حوالے سے ثبوت طلب کیا تھا جس کا واضح جواب وہ نہیں دے سکے تھے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close