حقیقی آزادی مارچ، عمران خان نے حکمت عملی تبدیل کرلی

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف نے آزادی مارچ کی حکمت عملی تبدیل کرلی۔ ذرائع کے مطابق اب تحریک انصاف کا مارچ سڑکوں پر نہیں چلے گا بلکہ جلسے ہوں گے۔

نجی ٹی وی کے مطابق نئی حکمت عملی کے تحت تبدیلی عمران خان کی غیر موجودگی اور عوام کی عدم دلچسپی پر کی گئی۔ذرائع کے مطابق (آج) ہفتہ کو لالہ موسیٰ، اتوار کھاریاں، پیر سرائے عالمگیر منگل کو گجرات میں جلسہ ہوگا اور راولپنڈی تک تمام شہروں میں مختلف پوائنٹس لگا کر اسٹیج بنائے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close