اسلام آباد (پی این آئی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے دو گھر رکھنے والے سرکاری ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں سرکاری ملازمین کیلئے گھروں کی الاٹمنٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ایک گھر رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔
عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ وہ آئی جی ہاؤس یا جی8 کا گھر رکھیں ۔عدالت نے استفار کیا کہ کتنے سرول سرونٹس نے 2,2 گھر رکھے ہیں ، سیکریٹری ہاؤسن تین ماہ میں رپورٹ دیں ، صوبوں میں جانے والے کتنے ملازمین کے اسلام آباد میں بھی گھر ہیں ، اس پر بھی رپورٹ پیش کریں عدالت نے سیکشن افسر کی جی 8 میں گھر کا قبضہ واپس دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے 24 گھنٹے میں سیکشن افسر کو نئے گھر کا قبضہ دینے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں