ارشد شریف قتل کیس میں کس نے فریق بننے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ(پی ایف یو جے)نے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں باضابطہ طور پر فریق بننے کا فیصلہ کر لیا،ارشد شریف پر انسانیت سوز تشدد کی تصاویر اور رپورٹس پر پی ایف یوجے نے کمیٹی بنا دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق یونین کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ایف یو جے وفد نے ارشدشریف کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سے تفصیلی ملاقات کی،ارشدشریف کی فیملی سے تفصیلی ملاقات کے بعدکمیٹی تشکیل دی گئی، پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، کمیٹی میں ارشد انصاری ،لالہ اسد پٹھان، عابد عباسی اور انور رضا شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close