نواز شریف باقاعدہ منصوبے کے تحت ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں، دعویٰ کر دیا گیا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف باقاعدہ منصوبے کے تحت ملک میں مارشل لا لگوا نا چاہتے ہیں،فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ نواز شریف نہیں مان رہے تو ہم الیکشن نہیں کروا سکتے، ملک میں استحکام کے لیے الیکشن کروانے پڑیں گے ، ملک اس طرح نہیں چلے گا،

انہوں نے کہا کہ سانحہ وزیر آباد کی فارنزک رپورٹ پر مشیرِ داخلہ پنجاب نے بریف کیا کہ حملہ آور 2یا 3تھے ، ایک نے 90ڈگری سے فائر کیے ، ایک حملہ آور نے سامنے سے فائر کیے ، یہ بھی بتایا گیا کہ ہوسکتا ہے چھت سے کسی نے فائر کیے ہیں،ان کا کہنا تھا کہ اسپیشل برانچ کی رپورٹ ہے کہ عمران خان پر دوبارہ حملہ ہوسکتا ہے ، اب چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا ہے کہ ریلی کی قیادت کے دوران خطاب نہ کریں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close