اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اہلخانہ کو پیر کو دی جائے گی۔پمز اسپتال کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کے اہل خانہ نے پہلی مرتبہ سربراہ پمز سے ملاقات کی، ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ پیر کو اہلخانہ کو دی جائے گی۔
پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق خط کی خبریں بے بنیاد ہیں، پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق ارشد شریف کی والدہ کا کوئی خط موصول نہیں ہوا۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے دوران جسم کے مختلف حصوں سے سیمپلز فارنزک لیب بھجوائے تھے، فارنزک رپورٹ آنے کے بعد حتمی رپورٹ مرتب کی جائے گی۔پمز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ بذریعہ عدالت حاصل کیے جانے کا اہلخانہ کو پہلے ہی بتایا گیا تھا، پوسٹ مارٹم رپورٹ تفتیشی آفیسر کو دینی ہوتی ہے انہیں بروقت فراہم کی گئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ ورثا یا کسی غیر متعلقہ کو فراہم کرنا خلاف قانون ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں