ڈیلی میل تاحال شہباز شریف پر اپنے الزامات ثابت نہیں کر سکا، مریم اورنگزیب کا دعویٰ

اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ برطانوی اخبار ڈیلی میل تاحال اپنے الزامات ثابت نہیں کرسکا، اسے اب قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔جمعے کو ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ڈیلی میل نے ڈیڑھ سال حیلوں بہانوں سے کیس کو تاخیر کا شکار کیا، ہم اپنے کیس کو بیان کرنے کا مقدمہ (میننگ ہیئرگ)جیت چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان درخواستوں پر مقدمے کی لاگت ادا کی جا رہی ہے، ڈیلی میل کے شہباز شریف پر عائد الزامات کی سماعت جج نے 13 دسمبر مقرر کی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ شہباز شریف کی جانب سے مقدمے میں مختصر جواب پہلے ہی جمع کرایا جا چکا ہے، ان الزامات پر تفصیلی جواب 13 دسمبر 2022 تک جمع کرانا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیلی میل عدالت میں اپنے الزامات کو تاحال ثابت نہیں کرسکا، اخبار کو اب قانون کا سامنا کرنا پڑے گا، ہتک عزت کے مقدمے کا ٹرائل دسمبر 2023 میں ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close