شیخوپورہ (آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ جس ریسکیو ورکر نے عمران خان کو فرسٹ ایڈ دی اسے معطل کیا جا رہا ہے، ریسکیو ورکر کا کہنا ہے عمران خان کی ٹانگ پر معمولی زخم تھا۔شیخوپورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویرحسین نے کہا کہ فلاپ لانگ مارچ سے نکلنے کیلئے عمران خان نے حملے کا ڈرامہ رچایا، قوم کی عمرانی فتنے سے جان چھوٹنے والی ہے،
عمران خان کا جھوٹ بینقاب ہو چکا، عوام نے اسے مسترد کر دیا ہے۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ عمران خان پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان کے وسال کا استعمال کر رہا ہے، زمان پارک لاہور میں کے پی اور گلگت بلتستان کی پولیس تعینات کی گئی ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر آباد ڈرامہ بے نقاب ہوگا، وزیراعظم نے جوڈیشل کمیشن کیلئے خط لکھ دیا ہے، وزیر آباد میں جو نوجوان جاں بحق ہوا وہ عمران خان کے گارڈ کی فارنگ کا نشانہ بنا۔رانا تنویر نے کہا کہ نواز شریف اسی سال واپس آئیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں