لاہور(پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان جرمن نیوز چینل کو انٹر ویو دیتے ہوئے اینکر پرسن کے سخت سوالوں پر تسلی بخش جواب نہ دے پائے۔ جرمن ٹی وی اینکر کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے سخت سوالات کیے گئے جن کا عمران خان براہ راست جواب دینے سے گریز کرتے رہے۔
اینکر نے سوال کیا کہ آپ تحریک عدم اعتماد سے گئے اقتدار کی واپسی کیلئے شہرت کو بطور ہتھیار استعمال کرکے دارالحکومت کی طرف مارچ کر رہے ہیں۔ کیا ایسا کر کے آپ خود کو امریکی ٹرمپ، برازیل کے بُلسونیرو اور فلپائنی روڈریگز ڈوٹیرٹے کی فہرست میں شامل نہیں سمجھتے؟عمران خان نے سوال کا براہ راست جواب دینے سے گریز کیا اور بولے کہ پرامن احتجاج آئینی حق ہے۔ ان کی حکومت الیکشن نہیں آکشن کے ذریعے ہٹائی گئی، پی ٹی آئی کے ارکان خریدے گئے، انہیں مذہب کی بنیاد پر قتل کرنے کی سازش کی گئی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں