فیصل واوڈا نے مقدمات ختم کروانے کیلئے پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، الزام عائد

اسلام آباد(پی این آئی)فیصل واوڈا نے مقدمات ختم کروانے کیلئے پارٹی کی پیٹھ میں چھرا گھونپا، الزام عائد۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما علی زید ی نے کہا ہے کہ اختلاف رائے پارٹی میں کیا جاتا ہے، فیصل واوڈا نے اختلاف رائے نہیں کیا بلکہ چھرا گھونپا ہے، انہوں نے اپنے مقدمات ختم کروا دیے ہیں۔

نجی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ اس وقت ملک میں اوپر سے لے کر نیچے تک کرپشن ہورہی ہے، سابق وزیراعظم کے کہنے پر بھی ایک ایف آئی آر تک درج نہیں ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو گولیاں لگی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close