آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق غیر یقینی صورتحال، سینئر صحافی کامران خان نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن کامران خان کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کے معاملے پر ابھی تک 100 فیصد غیر یقینی صورت حال ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں کامران خان کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کو پاکستان کا آرمی چیف کون ہوگا؟ اس حوالے سے مکمل طور پر غیر یقینی صورت حال ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کی طرف سے نامزد کیا گیا نام لے کر آ رہے ہیں جب کہ اس معاملے پر اہم ووٹ رکھنے والے سابق صدر آصف علی زرداری اپنے تمام پتے سینے سے لگا کر کھیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک فوج کے ہیڈ کوارٹرز جی ایچ کیو سے اہل امیدواروں کے نام بھیجے جانے ہیں اس لیے اپنی سانسیں تھام لیجیے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close