عمران خان کے کہنے پر میجرل جنرل فیصل نصیر سے ملاقات کرنے کا دعویٰ کرنیوالے خرم حمید روکھڑی کو پی ٹی آئی نے بڑا جھٹکا دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی رہنماء میجر(ر) خرم حمید روکھڑی کی پارٹی رکنیت ختم کردی گئی، خرم حمید روکھڑی نے پارٹی اجازت کے بغیر میڈیا پر پی ٹی آئی مئوقف کے خلاف بات کی تھی۔ تحریک انصاف نے پارٹی رہنماء میجر(ر) خرم حمید روکھڑی کی پارٹی رکنیت ختم کردی ہے۔

میجر ر خرم حمید روکھڑی کی بنیادی رکنیت پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر ختم کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ خرم حمید روکھڑی نے پارٹی اجازت کے بغیر میڈیا پر پی ٹی آئی مئوقف کے خلاف بات کی۔ ضلعی صدر پی ٹی آئی میانوالی سلیم گل خان نے بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا۔یاد رہے گزشتہ روز جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میجر رخرم حمید روکھڑی نے شرکت کی، جس کے مطابق میجر رخرم حمید روکھڑی نے عمران خان کے کہنے پر میجر جنرل فیصل نصیر سے دو ملاقاتیں کیں تیسری ملاقات میں سلمان احمد بھی موجود تھے مقصد فوج سے مفاہمت تھا ادھر ملاقات ہوتی اُدھر کوئی نہ کوئی متنازعہ بیان آ جاتا وزیرآباد حملے کے بعد پھر ملاقات کے لئے کہا گیا لیکن میں نے انکار کر دیا۔سینئر صحافی حامد میر کے ٹویٹ پر پی ٹی آئی رہنماء شہبازگل نے ردعمل میں کہا کہ یہ صاحب ہیں کون۔ نہ کبھی پہلے دیکھا نہ سنا ان کے بارے۔ اللہ جانے کون کون رہنما تحریک انصاف بن کر سامنے آئے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close