آرمی چیف کسے بننا چاہیے؟ عمران خان نے اپنی رائے دے دی

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ’ایک مفرور شخص لندن میں بیٹھ کر پاکستان کے فیصلے کر رہا ہے۔‘ عمران خان جمعے کو لاہور سے گجرات میں لانگ مارچ کے شرکا سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ’شہباز شریف، مفرور نواز شریف سے آرمی چیف کی تعیناتی پر بات کرے گا، لندن میں تماشا ادارے مضبوط کرنے کے لیے نہیں ہو رہا۔‘ ’نواز شریف نے آج تک میرٹ پر کوئی کام نہیں کیا، انہیں یا تو رشتہ دار نظر آتے ہیں یا ان لوگوں کو اوپر لاتا ہے جو ان کو فائدہ دیتے ہیں۔‘ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’نواز شریف اسے آرمی چیف بنائے گا جو اس کی مدد کرے گا۔ میں آج یہ کہتا ہوں کہ جو میرٹ پر ہو اسے آرمی چیف بننا چاہیے۔‘ عمران خان کا کہنا تھا کہ ’یہ لوگ آہستہ آہستہ اپنے کیسز ختم کروا رہے ہیں، چوری کا پیسہ ہضم کر رہے ہیں۔‘ ’نیب میں بھی یہ اپنی مرضی کا شخص لے کر آگئے ہیں تاکہ ان کے کیسز آگے نہ چل سکیں، انہوں نے تو نیب کے قوانین ہی ختم کر دیے ہیں اور اب وائٹ کالر کرائم پکڑنا مشکل ہوگیا ہے۔‘ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ہے، برآمدات اور ترسیلات زر کم ہو رہی ہیں، قرضے بڑھ رہے ہیں لیکن انہیں کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ ان کا سارا پیسہ باہر پڑا ہے۔‘

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close