پی ٹی آئی نے اہم رہنما کی پارٹی رکنیت معطل کردی

پشاور (پی این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم شہرام ترکئی کے چچا اقبال بلند کی پی ٹی آئی رکنیت معطل کردی گئی۔اقبال بلند نے گذشتہ دنوں صوبائی وزرا شہرام ترکئی اور کامران بنگش کی موجودگی میں پی ٹی آئی کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر شہرام ترکئی کے چچا اور پی ٹی آئی پشاور ریجن کے سابق سینئر نائب صدر اقبال بلند کی پارٹی رکنیت معطل کردی گئی ۔

سیکرٹری اطلاعات پی ٹی آئی خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے بتایا کہ اقبال بلند کی رکنیت معطلی پارٹی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر عمل میں لائی گئی۔بلند اقبال نے ایک تقریب میں صوبائی وزرا شہرام ترکئی اور کامران بنگش کی موجودگی میں پی ٹی آئی کے خلاف نعرہ بازی کی تھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close