بابر اعظم کو کپتان میں نے بنایا، عمران خان کا دعویٰ

لاہور(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ بابر اعظم کو کپتان میں نے بنایا۔جیو نیوز کے مطابق انہوں نے کہا کہ انہوں نے بابر اعظم کو صرف دو بار کھیلتے ہوئے دیکھا اور کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو کہہ دیا کہ اسے کپتان بناؤ، وہ ورلڈ کلاس بیٹسمین ہے۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں نے انہیں6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

جرمن میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ صحتیابی میں 4 ہفتے لگ سکتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت کی وجہ سے موجودہ حکومت نے سب سے زیادہ دھمکیاں دیں، موجودہ حکومت مجھے ہٹانا چاہتی تھی۔مجھے سازش کے تحت ہٹایا گیا، ان کا مقصد مجھے راستے سے ہٹانا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں اپنے خلاف سازش کے بارے میں جانتا ہوں، یہ سب 2 ماہ پہلے شروع کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مذہب کی بنیاد پر مجھے قتل کرنے کی سازش بنائی گئی۔عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ آئندہ انتخابات میری جماعت جیتے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close