وزارت خارجہ سے قیمتی تحائف کی وصولی اور خرید کا ریکارڈ غائب ہو گیا، تہلکہ خیز انکشاف

اسلام آباد (پی این آئی) پی ٹی آئی کی حکومت کے دوران وزارت خارجہ سے غیر ملکی تحائف سمیت اہم ریکارڈ غائب ہونے کا تہلکہ خیز انکشاف ہوا ہے۔ اس حوالے سے مصدقہ اطلاعات کے مطابق آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے دور میں صدر، وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو ملنے والے غیر ملکی بیش قیمت تحائف سمیت اہم ریکارڈ غائب ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ نے کتنی رقم کے تحائف خریدے،

کن غیر ملکی شخصیات کو دیے؟ غیرملکی حکومتوں اور شخصیات سے کتنے تحائف ملے؟ کتنے توشہ خانہ تک نہیں پہنچے؟ کسی چیز کا ریکارڈ موجود نہیں ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close