اسلام آباد (آئی این پی)عدالت نے ممنوعہ فنڈنگ کیس اور دہشت گردی کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی،تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بینکنگ کورٹ میں ممنوعہ فنڈنگ کیس اور فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمے کی سماعت ہوئی،پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی عدالت میں پیش میں پیش ہوئے ، اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی نے بتایا کہ کرنل ریٹائرڈ یونس،طارق شفیع،حامد زمان کی جانب سے انوسٹیگیشن جوائن کی گئی ہے ،
دیگر ملزمان کی جانب سے انوسٹیگیشن جوائن نہیں کی گئی نا تعاون کیا جا رہا ہے،پراسیکیوٹر نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی استثنی کی درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا قانون کی نگاہ میں تمام ملزم برابر ہیں،وکیل صفائی نعیم پنجوتھا نے کہا کہ انوسٹیگیشن جوائن کرنے کی یقین دہائی ، جس پر عدالت نے استفسار کیا انویسٹییگیشن کب جوائن کریں گے،وکیل صفائی نعیم پنجوتھا نے بتایا کہ ایک ہفتے کے بیڈ ریسٹ پر ہیں،میڈیکل کروا کے انوسٹیگیشن جوائن کریں گے، 24 ایف آئی آر درج ہوئی ان تمام میں شریک ہوئے،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر عمران خان ،طارق شفیع،فیصل مقبول و دیگر کی عبوری ضمانت میں 23 نومبر تک توسیع کردی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں