لاہور(آئی این پی)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صرف شفاف الیکشن چاہتا ہوں، مجھے جلدی نہیں بلکہ اسلام آباد والوں کو جلدی ہے،جس قدر عوام ہمارے ساتھ ہیں انشاء اللہ دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے،اسی خوف سے ہماری مقبولیت دیکھتے ہوئے وہ انتخابات نہیں کرا رہے ،حمایت مجھے نہیں بلکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی والوں کو درکار ہے،
لانگ مارچ کو لے کر چل رہا ہوں، مجھے جلدی نہیں بلکہ اسلام آباد والوں کو جلدی ہے،لانگ مارچ کی ٹائمنگ میں خود طے کروں گا،جمعرات کے روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف وسابق وزیراعظم عمران خان سے سینئرصحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران لانگ مارچ اور ملکی سیاسی حالات پر گفتگو کی گئی، چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے صحافیوں کو اپنی زندگی سے لاحق خطرات اور حملے کے حوالے سے آگاہ کیا۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر مجھے اسٹیبلشمنٹ سے مدد چاہیے ہوتی تو ای وی ایم پر کیوں انحصار کرتا، ای وی ایم کے بغیر بھی انتخابات ہوتے ہیں تو انشاء اللہ جیتیں گے،جس قدر عوام ہمارے ساتھ ہیں انشاء اللہ ہم دو تہائی اکثریت سے جیتیں گے،اسی خوف سے ہماری مقبولیت دیکھتے ہوئے وہ انتخابات نہیں کرا رہے ۔انہوں نے کہاکہ میں صرف شفاف الیکشن چاہتا ہوں،جو چھپ کر ملتا ہے اس سے کیا مذاکرات ہوں گے،حمایت مجھے نہیں بلکہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی والوں کو درکار ہے،میں فوج کے ساتھ کھڑا ہوں فوج میری ہے،یہ لوگ مجھے فوج کے سامنے کھڑا کرنا چاہتے ہیںلیکن ایسا نہیں ہوگا۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کا حل شفاف انتخابات میں ہے،میں لانگ مارچ کو لے کر چل رہا ہوں، مجھے جلدی نہیں بلکہ اسلام آباد والوں کو جلدی ہے،لانگ مارچ کی ٹائمنگ میں خود طے کروں گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کو امپائر کی ضرورت ہے مجھے نہیں،نواز شریف ہمیشہ ہی اپنے امپائر کے ساتھ کھیلتا ہے،عوام باشعور ہے، عوام میں خوف کا بت ٹوٹ چکا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں