نئی حکمت عملی، پی ٹی آئی نے موٹروے انٹرچینج بند کرنے کا اعلان کر دیا

وزیر آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے موٹروے انٹرچینج بند کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر قاتلانہ حملہ کے خلاف پارٹی کی احتجاجی حکمت عملی میں تبدیلی آ گئی ہے۔پی ٹی آئی نے ایم ون موٹروے انٹرچینج بند کرنے کا اعلان کر دیا۔زلفی بخاری کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنان نے ایم ون موٹروے اسلام آباد ٹول پلازہ پر احتجاج کیا،

مظاہرین نے موٹروے پر اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند کر دیئے۔اس موقع پر زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان کا حکم ملنے تک موٹروے ایم ون انٹرچینج بند رہے گی، لاہور اور پشاور سے موٹروے کے ذریعے گاڑیاں اسلام آباد داخل نہیں ہونگی، فتح جنگ روڈ اور موٹروے ایم ون انٹرچینج پر بیک وقت دھرنا جاری رہے گا۔ زلفی بخاری کی قیادت میں قومی شاہراہ فتح جنگ کے مقام پر چار دن دھرنا جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close