لاہور(آئی این پی)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر وزیرآباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے نام فائنل کر لیے گئے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کابینہ کی کمیٹی برائے لااینڈ آرڈر نے متفقہ طور پر جے آئی ٹی کے نام فائنل کیے ہیں۔
چیئرمین کمیٹی نے چیف سیکرٹری اور دیگر افسران کے ساتھ نام فائنل کیے۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی ہائی ویز پیٹرول ریاض نذیر گاڑھا کریں گے جب کہ ڈی آئی جی ناصر محمود ستی، ڈی آئی جی احسان اللہ چوہان، ایس ایس پی نصیب اللہ جیآئی ٹی کا حصہ ہوں گے۔جے آئی ٹی کے دیگر ارکان میں متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندے بھی معاونت کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں