لندن (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ معاملات کو بہتر بنائے، ملک کو بھی بہتر راستے پر لے کر آئے ہیں، ابھی ملک مشکل میں ہے۔
جمعرات کو قائد مسلم لیگ (ن)نواز شریف وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد ایون فیلڈ رہائش گاہ سے باہر آئے تو صحافی نے ان سے سوال کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے میٹنگ میں کیا بات چیت ہوئی ہے جس پر نواز شریف نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی دن آرام سے بیٹھ کر بتائیں گے آتے جاتے تو بات نہیں ہوتی، دعا کریں اللہ تعالیٰ معاملات کو بہتر بنائے، ملک کو بھی بہتر راستے پر لے کر آئے ہیں، ابھی ملک مشکل میں ہے۔ اس موقع پر نواز شریف کی صاحبزادی نائب صدر مسلم لیگ (ن) مریم نواز نے کہا کہ لانگ مارچ سے لوگوں کیلئے راستے بند ہوئے ہیں اور تکلیف کا سامنا ہے یہ بہت بری بات ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں