پیمرا کا اہم ترین اختیار معطل کر دیا گیا

شاسلام آباد(پی این آئی)سپریم کورٹ نے پیمرا کی اپیل مسترد کرتے ہوئے ٹی وی چینلز کا لائسنس معطل کرنےکا چیئرمین پیمرا کا اختیار معطل کردیا۔پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے) کے اعلامیےکے مطابق سپریم کورٹ نےٹی وی چینلز کا لائسنس معطل کرنےکا چیئرمین پیمرا کا اختیار معطل کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نےضوابط بنانے تک لائسنس معطل کرنے کا چیئرمین پیمرا کا اختیار غیر قانونی قرار دے دیا۔پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق سپریم کورٹ نے پیمرا کی اپیل مستردکردی ہے، جسٹس مظہر علی نقوی نے ریمارکس دیےکہ اگر اس کی اجازت دے دی گئی تو چیئرمین پیمرا کو آمرانہ اختیار مل جائےگا اور پیمرا اتھارٹی کی اجتماعی دانشمندی تباہ ہوجائےگی۔اعلامیےکے مطابق جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیےکہ ایسے بے لگام اختیار کی اجازت دی گئی تو کل کو پیمرا اپنے کسی ملازم کو معطل کرنےکا اختیار اور کسی کو دے سکتا ہے، جو باہرسے بھی ہوسکتا ہے، لائسنس معطلی کے ضوابط ضروری ہیں ورنہ آرٹیکل 19 کے تحت اظہار رائے کی آزادی کا بنیادی حق بری طرح متاثر ہوسکتاہے، سمجھ نہیں آرہا کہ پیمرا 20 سال میں بھی ضوابط کیوں نہیں بناسکا۔پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس میں کہا کہ سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کو بھی ایک سال ہوچکا، پیمرا نے اختیارات سے متعلق ضوابط تاحال نہیں بنائے۔پی بی اےکے وکیل نے دلائل میں کہا کہ اس کی اجازت دے دی گئی تو چیئرمین پیمرا کی ڈکٹیٹر شپ بن جائےگی، مختصرمدت کے لیے بھی چینل کا لائسنس معطل ہو تو نیوز چینل کا بزنس تباہ اور چینل بندہوجائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close