سابق وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے ایک اور عہدہ واپس لے لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)سابق وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ کو ای سی ایل کمیٹی کی سربراہی سے بھی فارغ کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر ایاز صادق کو کابینہ ای سی ایل کمیٹی کم کنوینئر مقرر کردیا گیا ہے، کابینہ نے ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کی منظوری بھی دے دی۔

 

 

 

وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ ای سی ایل ذیلی کمیٹی میں وفاقی وزیر تجارت نوید قمر، وزیر مواصلات اسعد محمود اور وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔خیال رہے کہ اعظم تارڑ کو قانون سازی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے سے بھی فارغ کیا جاچکا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close