عمران خان کی سکیورٹی پر ماہانہ کتنے کروڑ روپے خرچ ہو رہے ہیں؟ رپورٹ جاری

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی سکیورٹی پر آنے والے اخراجات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔ایک نجی ٹی وی نے سرکاری دستاویز کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ عمران خان کی سکیورٹی پر ماہانہ 2 کروڑ 19 لاکھ سے زائد کے اخراجات ہو رہے ہیں۔

 

 

سابق وزیراعظم کی سکیورٹی پر سالانہ 26 کروڑ 31 لاکھ روپے کے اخراجات ہو رہے ہیں۔اس حوالے سے دستاویز میں مزید بتایا گیا کہ سابق وزیراعظم کو وفاقی حکومت کی جانب سے دستیاب اہلکاروں پر ماہانہ 1 کروڑ 70 لاکھ 43 ہزار کے اخراجات ہو رہے ہیں، وفاق کے علاوہ دیگر سکیورٹی اداروں کے اہکاروں پر ماہانہ 44 لاکھ 40 ہزار روپے خرچ ہو رہے ہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کی سکیورٹی کے آپریشنل اخراجات ماہانہ 4 لاکھ 20 ہزار سے زائد ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close