نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ، وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کر دی۔۔۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیر اعظم شہباز شریف کی لندن میں نواز شریف سے ملاقات کے دوران نئے آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر گفتگو کی تصدیق کردی۔

 

 

 

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کی نواز شریف سے نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم لندن اسی مقصد کے لیے آئے تھے کہ اس معاملے پر نواز شریف سے رہنمائی لی جا سکے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close