لاہور(پی این آئی) پنجاب حکومت نے کنور محمد شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا گیا، کنور محمد شارخ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ کے عہدے پر تعینات ہیں۔ دنیا نیوز کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب کے بعد آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار کی بھی چھٹی منظور کرلی گئی۔
آئی جی پنجاب پولیس فیصل شاہکار نے عمرہ ادائیگی کیلئے 14روز کی چھٹی کی درخواست دی تھی۔ جس کے باعث پنجاب حکومت نے کنور محمد شاہ رخ کو آئی جی پنجاب کا اضافی چارج دے دیا ہے، کنور محمد شاہ رخ ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ کے عہدے پر تعینات ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب حکومت نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے کے لئے وفاقی حکومت کو ایک اور مراسلہ لکھا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ عمران خان پر قاتلانہ حملے سے متعلق 4 نومبر کو پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا،پنجاب کابینہ نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار پر عدم اعتماد کا اظہار کیا۔ مراسلہ میں لکھا گیا کہ آئی جی پنجاب پی ٹی آئی مارچ میں سکیورٹی انتظامات کرنے میں ناکام رہے،فیصل شاہکار نے ذاتی وجوہات کی وجہ سے پنجاب میں مزید خدمات انجام دینے سے معذرت کی۔ان وجوہات کی بنیاد پر پنجاب سے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لی جائیں، جبکہ پنجاب حکومت نے نئے آئی جی پنجاب کیلئے وفاق کو 3 نام تجویز کر رکھے ہیں، تجویز کردہ ناموں میں سی سی پی او لاہور غلام ڈوگر کا نام بھی شامل ہے۔
وزیر اعلٰی پنجاب پرویز الہٰی کی منظوری کے بعد صوبائی پولیس کے سربراہ کیلئے 3 نام وفاقی حکومت کو ارسال کئے گئے۔پنجاب حکومت نے صوبے کی پولیس کے نئے سربراہ کی تعیناتی کیلئے 3 ناموں کو شارٹ لسٹ کیا،ان ناموں کی لسٹ وفاق کو بھی بھجوا دی گئی۔ صوبائی حکومت نے وفاق کو آئی جی پنجاب کے جو نام ارسال کیے ہیں اُن میں فیاض احمد دیو،عامر ذوالفقار اور غلام محمود ڈوگر شامل ہیں۔پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت سے درخواست کی کہ بھجوائے گئے تینوں ناموں میں سے کسی ایک اور پنجاب پولیس کا نیا آئی جی تعینات کیا جائے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں