کراچی کی کباڑی مارکیٹ میں آگ لگ گئی

کراچی (آئی این پی ) کراچی کے علاقے شیر شاہ میں واقع ایک کباڑی مارکیٹ میں آگ لگنے سے متعدد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ کراچی کی شیر شاہ مارکیٹ کے ایک گودام میں جمعرات کی صبح اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گودام میں قائم درجنوں دکانوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کی کئی گاڑیاں اور عملہ آگ بجھانے کی کارروائی میں مصروف رہیں۔آگ بجھانے کے دوران ایک دکان کی چھت گرنے سے محمد اکرم نامی ایک فائر فائٹر زخمی ہوگیا،

جسے سول اسپتال مین طبی امداد دی جارہی ہے۔ موقع پر موجود افراد کا کہنا ہے کہ 2 ماہ قبل بھی اسی گودام میں آگ لگی تھی اور اس کی وجہ شارٹ سرکٹ قرار دیا گیا تھا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close