لاہور (پی این آئی) سابق وزیرِ اعظم عمران خان کےدونوں بیٹے قاسم اور سلمان لاہور پہنچ گئے۔ پی ٹی آئی کے زمہ دار ذرائع کے مطابق قاسم اور سلمان زمان پارک لاہور میں واقع اپنے والد کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے اپنے والد عمران خان سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ پی ٹی آئی کے قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ قاسم اور سلمان نے اس موقع پر اپنے والد سے کہا کہ آپ پر حملے کی خبر نے ہمیں پریشان کر دیا۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف عمران خان نے قاتلانہ حملے کے بعد برطانیہ میں اپنے بچوں سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا تھا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عمران خان کے بیٹوں نے ان کی خیریت دریافت کی تھی، عمران خان نے اپنے بچوں کو حوصلہ دیا تھا۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں