ن لیگی اہم رہنما کو پنجاب پولیس نے حراست میں لے لیا

وزیر آباد (پی این آئی) سابق وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی لانگ مارچ آج وزیرآباد میں حملے کے مقام سے دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لاہورمیں عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اجلاس ہوا جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اورلانگ مارچ کے اگلے مرحلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نےلانگ مارچ پر حملے کی اب تک کی تحقیقات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے پارٹی رہنماوں کو بریفنگ میں بتایا کہ ایک سے زائد حملہ آوروں نےمارچ کی قیادت کے دوران عمران خان کو نشانہ بنایا، حملے میں استعمال ہونے والے اسلحے اور گولیوں کے خول حاصل کرلئے گئے ہیں۔ عمر سرفراز چیمہ کی بریفنگ میں بتایا گیا کہ حملے کی جگہ سے جمع کیا گیا مواد فرانزک کیلئے بھیجا جارہا ہے۔اجلاس میں سینئر قائدین نے لانگ مارچ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور چیئرمین عمران خان کی جانب سے دیئے گئے نئے ہدف کے مطابق ملک بھر سے قافلے نومبر کے تیسرے ہفتے میں راولپنڈی پہنچیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close