عمران خان کا قوم سے خطاب کا فیصلہ، کتنے بجے آن لائن خطاب کریں گے؟ بڑی خبر

لاہور(پی این آئی)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وزیرآباد سے حقیقی آزادی مارچ کا (آج ) جمعرات کو دوبارہ آغاز ہوگا۔ یہ بات انہوں نے خصوصی ویڈیو پیغام میں کہی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ وہیں سے شروع ہوگاجہاں 13لوگوں کو گولیاں لگی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ہم کل حقیقی آزادی مارچ وہیں سے شروع کریں گے جہاں ہمارا ساتھی معظم گوندل شہید ہوا،کل وزیرآباد میں شام ساڑھے چار بجے شرکا سے آن لائن خطاب کروں گا۔عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان بننے کے بعد ہمارا حقیقی آزادی مارچ سب سے بڑی تحریک ہے جو قوم آزاد نہیں ہوتی اس کی پرواز نہیں ہوتی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close