اعظم سواتی کو سینیٹ میں اہم عہدہ ملنے کا امکان

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سینیٹ کے محاذ پر نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی، اعظم سواتی کو نیا اپوزیشن لیڈر بنائے جانے کا امکان ہے۔

ایک نجی ٹی وی نے ذرائع کیحوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایاکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کی جگہ اعظم سواتی کو اس منصب پر لانے کا امکان ہے، حتمی فیصلہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی جلد اس حوالے سے ضابطہ کی کارروائی کیلئے چئیرمین سینٹ کو خط لکھے گی، اعظم سواتی کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئی انہیں یہ ذمہ داری دی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close