ن لیگ نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کے دوران جاں بحق ہونیوالے معظم کو کتنے کروڑ روپے دینے کی کوشش کی؟ شاہ محمود قریشی کا بڑا دعویٰ

لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ والے شہید معظم کے گھر 5 کروڑ روپے لے کر پہنچے، ن لیگ والوں نے معظم کے خاندان کو لالچ بھی دیا اور ڈرایا دھمکایا۔لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معظم کے گھر والوں کو مقدمہ کا مدعی بننے کے لیے رشوت دینے کی کوشش کی گئی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ معظم شہید کے گھر والے ن لیگ کے لالچ میں نہیں آئے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملہ کرنیوالے کو جنونی کہا تو پھر ن لیگ والے معظم کے گھر کیوں گئے؟ ہمارے دیے گئے تین ناموں پر مقدمہ کرتے، چاہے تفتیش میں جھٹلا دیتے۔شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ بینظیر کی شہادت پر زیادہ ردعمل سندھ میں آیا لیکن عوام اس طرح نہیں نکلے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close