احسن اقبال کا پنجاب میں گورنر راج لگانے سے متعلق اہم بیان آگیا

لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ گورنر راج انتہائی اقدام ہوگا،اس سے پہلے آئینی قانونی حل موجود ہے ،مصنوعی پنجاب حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی تخلیق ہے، سپریم کورٹ کواس کی انتظامی کوتاہیوں کاسوموٹو نوٹس لینا چاہیے، پنجاب کا مقدمہ کس کے سامنے پیش کریں؟

گورنر راج کا نفاذ انتہائی اقدام ہے،اس سے پہلے آئینی قانونی حل موجود ہے۔پنجاب کی موجودہ مصنوعی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے کی تخلیق ہے جس پرلوگوں کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا، 10ووٹوں کوتحریک عدم اعتماد کے وقت اکاؤنٹ نہ کرنے کے باعث یہ حکومت بنی ہے۔ میرا خیال ہے کہ ادب کے ساتھ کہنا چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ کو اس حکومت کی کوتاہیوں کاسوموٹو نوٹس لینا چاہیے، کیونکہ کل کو تاریخ جب لکھی جائے گی تو سپریم کورٹ پر بھی بات آئے گی کہ یہ سپریم کورٹ کی عطا کردہ حکومت ہے۔پنجاب اس وقت انتظامی تباہی کے دہانے پر ہے، چیف سیکرٹری نے کہہ دیا ہے کہ حکومت اتنی نوک جھونک کرتے ہیں کہ آزادانہ کام کرنے سے قاصر ہوں اور آئی جی پولیس نے بھی کہہ دیا ہے۔ پنجاب کا مقدمہ کس کے سامنے پیش کریں؟ انہوں نے کہاکہ وزیرآباد واقعے کو خود مشکوک کیا گیا، ڈاکٹر فیصل سلطان نے پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ گولیاں نہیں لگیں بلکہ گولیوں کے چار ٹکڑے لگے ہیں، مطلب شوکت خانم ہسپتال کی مشینیں اتنی خراب ہیں؟

اسی طرح میڈیکل اور فوری مقدمہ درج نہیں کرایا گیا اور جاں بحق شخص کا پوسٹمارٹم نہیں کرایا گیا۔اسی طرح تشویشناک صورتحال کا پتا نہیں ہوتا کہ کتنی ہے تو سب سے پہلے قریبی سرکاری ہسپتال میں لے کر جاتے ہیں، وزیرآباد، گجرات اور ڈویژنل ہسپتال گوجرانوالہ موجود تھا لیکن ساڑھے تین گھنٹے کا سفر کرکے لاہور لے جایا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close