ارشد شریف پر قتل سے پہلے تین گھنٹے بدترین تشدد کا انکشاف، تصاویر دکھا دی گئیں

لاہور(پی این آئی)معروف اینکر پرسن کامران شاہد اپنے پروگرام میں صحافی ارشد شریف کے قتل سے پہلے ان پر تشدد کی مبینہ تصاویر سامنے لے آئے۔ نجی نیوز چینل پر اپنے پروگرام میں انہوں نے بتا یا کہ ارشد شریف پر تین گھنٹے تک تشدد کیا گیا،ان کی پسلیاں توڑی گئیں۔

تین انگلیوں کے ناخن اتارے گئے،دو انگلیاں توڑی گئیں ۔ان کا کہنا تھا کہ خرم اس مبینہ تشدد کا گواہ ہے اس سے پوچھ گچھ ہونی چاہیے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ارشد شریف ایک نڈر صحافی تھی اور دیانتدار تھے ،ان کی رائے سے اختلاف کیا جا سکتا ہے لیکن وہ لفافہ نہیں تھے بلکہ اصولوں پر کھڑے ہونے والے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close