لاہور (پی این آئی) وزیر آباد میں ہوئے حملے میں حملہ آور ایک سے زیادہ تھے ، ابتدائی فرانزک رپورٹ میں انکشاف، رپورٹ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کو پیش کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی جانب سے وزیر آباد میں عمران خان پر ہوئے حملے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ کے حوالے سے بڑا انکشاف کیا گیا ہے۔فرانزک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حملہ آوور ایک سے زیادہ تھے عمران خان کے خلاف جو مذہبی بیانیہ بنانے کی کوشش کی گئی وہ ٹائیں ٹائیں فش ہو گیا۔وزیر آباد کے بعد حافظ آباد میں بھی مسلم لیگ ن کی جانب سے عمران خان کے خلاف زہر اُگلا گیا۔ جبکہ دوسری جانب وزیر آباد حملے کی ابتدائی فرانزک رپورٹ عمران خان کو بھی پیش کر دی گئی۔عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا زمان پارک میں اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران سابق وفاقی وزراء شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فواد چودھری، سینیٹر اعظم سواتی، عمر ایوب، ڈاکٹریاسمین راشد، میاں اسلم اقبال،حماد اظہر،اعجاز چودھری، شفقت محمود ، اوردیگر قائدین شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران صوبائی مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ نے وزیر آباد حملے کے حوالے سے ابتدائی فرانزک رپورٹ پارٹی قیادت کے سامنے پیش کی ۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ دو گھنٹے سے زائد اجلاس میں لانگ مارچ کے دوسر ے مرحلے پر مشاورت کی گئی، عمران خان پر حملہ 22 کروڑ عوام پر حملہ ہے رانا ثناء اللہ کو اپنے بیانات پر شرم کرنی چاہئیے، اس واقع کی تحقیقات پر اگر کوئی افسر چھپ کر دباؤ ڈالنے کی کوشش کرے گا تو وہ بھی بے نقاب ہوگا۔اجلاس میں لانگ مارچ کے دوسرے مرحلے کے حوالے سے تفصیلات طے کرلی گئی ہیں، لانگ مارچ اپنے شیڈول کے مطابق شروع ہو کر راولپنڈی پہنچے گا۔ جبکہ دوسری جانب عمران خان پر قاتلانہ حملے کے بعد پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیا۔ جے آئی ٹی کی سربراہی ایڈیشنل آئی جی ہائی ویز پٹرول ریاض نذیر گاڑھا کرینگے اور دیگر ارکان میں متعلقہ ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں