ہر ممکن تعاون کو تیار، وزیراعلیٰ پنجاب نے عمران خان کو بڑی یقین دہانی کرادی

لاہور(پی این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لیے نیا بلٹ پروف کنٹینر تیار کرنے کی تجویزدے دی۔ لاہور میں لانگ مارچ کے شرکاء کی سیکیورٹی کے حوالے سے ہونے والے ایک اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی نے کہا کہ ”عمران خان کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے نیا بلٹ پروف کنٹینر تیار کیا جانا چاہیے۔

 

 

 

اس سلسلے میں پنجاب حکومت ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہے۔“اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ وزیرآباد سے راولپنڈی تک لانگ مارچ کو فول پروف سیکیورٹی دی جائے۔ انہوں نے لانگ مارچ کے روٹ پر 15ہزار پولیس اہلکار تعینات کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ راستے میں آنے والی تمام عمارتوں پر سنائپرز تعینات کیے جائیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے لانگ مارچ کی ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کرنے، لانگ مارچ کے گرد 2حفاظتی سیکیورٹی حصار بنانے، کنٹینر پر بلٹ پروف روسٹرم اور بلٹ پروف شیشے کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی۔ رپورٹ کے مطابق اس اجلاس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، عمر ایوب، حسین الہٰی و دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close