لاہور (پی این آئی) یوم اقبال پر عام تعطیل کے اعلان پر علامہ اقبال کی بہو جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید اقبال نے شکوہ کیا ہے۔سابق جسٹس جاوید اقبال کی اہلیہ اور موجودہ سینیٹر ولید اقبال کی والدہ ناصرہ جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ لوگوں کواقبال کے خیالات سے محروم رکھنے کیلئے عام تعطیل کااعلان کیاگیا۔ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ پانچ تقریبات میں مجھے مدعو کیا گیا تھا جو سب منسوخ ہوگئیں۔انہوں نے کہا کہ عام تعطیل پرلوگ نہاری اور دہی بھلے کھائیں گے۔
خیال رہے کہ کافی عرصے سے علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر عام تعطیل نہیں دی جارہی تھی تاہم اس بات وفاقی و صوبائی حکومتوں نے چھٹی کا اعلان کیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں