نیا آئی جی پنجاب کون ہو گا؟ پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو تین نام بھجوا دیئے

اسلام آباد(آئی این پی) نئے آئی جی پنجاب کی تقرری کے معاملے پر پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو تین نام بھجوا دیئے۔منگل کو نئے آئی جی پنجاب کی تقرری کے معاملے پر پنجاب حکومت نے وفاقی حکومت کو تین نام بھجوا دیئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی منظوری کے بعد فیاض احمد ایڈیشنل آئی جی پولیس،عامر ذوالفقار ایڈیشنل آئی جی پولیس اور غلام محمود ڈوگر ایڈیشنل آئی جی پولیس کے نام تجویز کردیئے گئے۔

پنجاب کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ 3 میں سے کسی ایک افسر کو پنجاب کا صوبائی پولیس آفیسر مقرر کیا جائے، آئی جی پولیس فیصل شاہکار خدمات جاری رکھنے سے معذرت کر چکے ہیں، پنجاب کابینہ بھی سانحہ وزیر آباد میں آئی جی کی کارکردگی بارے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے۔ وفاقی حکومت کا آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار وفاقی حکومت نے آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے انکار کردیا۔وفاقی اسٹیبلیشمنٹ نے فیصل شاہکار کو بطور آئی جی پنجاب کام جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن کے مطابق آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کی خدمات واپس لینے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں، فیصل شاہکار نے وفاقی حکومت کو لکھا تھا کہ ان کی خدمات واپس لی جائیں وہ پنجاب میں کام نہیں کرنا چاہتے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close