ہر مشکل وقت میں ہم پاکستان کی مدد کریں گے، چین نے بڑی یقین دہانی کروا دی

بیجنگ (آئی این پی) چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژائو لی جیان نے کہا ہے کہ چین نے پاکستان کی مالیاتی صورتحال کو مستحکم کرنے میں معاونت کرنے کے لئے ہر ممکن کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی کرتا رہے گا۔ ژا لی جیان نے بریفنگ کے دوران ایک سوال پر کہا کہ چین اور پاکستان سدا بہار تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار ہیں، ہم مشترکہ ترقی اور مشکلات پر قابو پانے کے لیے مشترکہ کوششوں میں ایک دوسرے کا ساتھ دیتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان کی مالی صورتحال کو مستحکم کرنے میں مدد کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کی ہے اور مستقبل میں بھی ایسا کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پاکستان کو چین سے تقریبا 9 بلین ڈالر اور سعودی عرب سے 4 بلین ڈالر ملیں گے کیونکہ حکومت ملک کی کمزور معیشت کو مستحکم کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close