لاہور(پی این آئی)سابق وزیراعظم و پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اگر ملک کا انتظام چلانا ہے تو اقتدار کے ساتھ اختیار بھی ملنا چاہے، میرا فوج سے کوئی مسئلہ نہیں صرف احتساب کے معاملے پر مسئلہ ہوا۔ان کا کہنا تھا کہ معلوم تھا مجھے ماریں گے اس لیے پہلے ہی ویڈیو ریکارڈ کروادی، جب مضبوط ہونے لگے تو دوسرا منصوبہ بنایا گیا، دوسرا منصوبہ سلمان تاثیر کی طرح مجھے قتل کرنے کا بنایا۔
اس حوالے سے جلسے میں بھی بتایا کہ ان کا پلان کیا ہے۔لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں صحافی نے سوال کیا کہ کیا آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع ہوگی؟ اس پر پی ٹی آئی چیئرمین نے جواب دیا کہ یہ ملین ڈالر سوال ہے۔ایف آئی آر کے حوالے سے عمران کا کہنا تھاکہ جن لوگوں کے نام دیے اگر وہ ملزم نہیں تو تفتیش میں نکل جائیں گے، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کے نیچے سب ہیں، ملزم نوید کی حفاظت کی ذمہ داری پنجاب حکومت کی لگا دی ہے، ملزم نوید کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے اور جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں