اسلام آباد(پی این آئی)قومی احتساب بیورو(نیب )نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردیں۔ نیب نے کابینہ ڈویژن اورسرکاری توشہ خانہ سے عمران کان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کرلیا،نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کا تحائف لیتے ہوئے اشیا کے کم ریٹ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کی توشہ خانہ سے 3 گھڑیوں کی خریداری پر رپورٹ بھی مشکوک قراردیدی گئی،عمران خان کی جانب سے 3 قیمتی گھڑیوں کی انڈر انوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق عمران خان کا رقوم کی ادائیگی بھی کسی اور کے اکاؤنٹ سے کرنے کا انکشاف ہواہے،نیب نے کابینہ ڈویژن اور توشہ خانہ کے افسران کا ابتدائی بیان قلمبند کرلیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں