لاہور (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے جمہوریت پسند قوتوں کو “حقیقی آزادی تحریک” میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ قاتلانہ حملہ کیس کی ایف آئی آر کے حوالے سے کہا کہ اس مضحکہ خیز ایف آئی آر کے معاملے پر ان کے وکیل اپنا موقف دیں گے۔
انہوں کہا کہ انہوں نے ساری زندگی اپنے ملک کو ایک خوشحال فلاحی ریاست کے طور پر دیکھنے کا خواب دیکھا اور ان کی پوری جدوجہد اس خواب کو اپنی قوم کے لیے حقیقت بنانے کے لیے رہی ہے۔ آج قوم انصاف، آزادی اور قومی خودمختاری کے ان کے پیغام کی حمایت میں اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ جب ہم اپنے مقصد کے اتنے قریب ہوں تو کوئی خوف یا موت کا خطرہ میری جدوجہد کو نہیں روک سکتا۔ ہمارا پرامن احتجاج اور مذاکرات صرف پاکستان کی حقیقی آزادی کے لیے ہیں۔ انہوں نے پیشکش کی کہ پاکستان کے مستقبل کے لیے تحریک انصاف کے دروازے تمام جمہوریت پسند قوتوں کے لیے کھلے ہیں کہ وہ انصاف، قانون کی حکمرانی اور غیر ملکی غلامی سے آزادی کے لیے ہماری جدوجہد اور حقیقی آزادی کے ہمارے مقصد میں شامل ہوں ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں