راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث کئی سڑکیں بند

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے راولپنڈی میں احتجاج کے باعث شہر کے کئی راستے بند ہیں جس کی وجہ سے مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔جیو کے مطابق ٹریفک پولیس کے مطابق احتجاج کے باعث مری روڈ اقبال پارک کی سڑک دونوں اطراف سے بند ہے، ٹیکسلا جی ٹی روڈ رتہ شاہ مارگلہ کے مقام پر بھی روڈ کو دونوں اطراف سے بند کردیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں